0
Monday 3 Aug 2015 23:02

افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی مخالفت کرنیوالا ملا عمر کا بیٹا قتل

افغان طالبان کے نئے امیر ملا اختر منصور کی مخالفت کرنیوالا ملا عمر کا بیٹا قتل
اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت نے قاتلانہ حملے میں ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے تاہم افغان طالبان نے خبر کی تردید کردی۔ افغان میڈیا کے مطابق افغانستان لوئر ہاؤس وولیسی جرگہ کے ڈپٹی اسپیکر ظہیر قادر نے اپنے جاری کردہ بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ملا عمر کے بیٹے ملا یعقوب کو 4 روز قبل کوئٹہ میں ایک اجلاس کے دوران حملہ کر کے قتل کردیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اینٹیلی جنس ذرائع نے بتایا ہے کہ ملا یعقوب اس کوشش میں تھے کہ انہیں ملا عمر کا جانشین بنایا جائے اور اسی سلسلے میں یہ اجلاس بلایا گیا تھا کہ اسی دوران طالبان کے منتخب نئے امیر ملا منصور کے حامیوں نے حملہ کر کے ملا یعقوب کو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب میڈیا رپورٹس کے مطابق طالبان نے ملا یعقوب کی ہلاکت کی خبر کی تردید کردی ہے۔
خبر کا کوڈ : 477782
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش