0
Saturday 8 Aug 2015 00:06

پابندی کے باوجود جغرافیہ کی متنازعہ کتاب اسکولوں میں رائج

پابندی کے باوجود جغرافیہ کی متنازعہ کتاب اسکولوں میں رائج
اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم پنجاب کی جانب سے تقسیم کی گئی ہشتم کی کتاب میں ملک کے 7 صوبوں کا ذکر کیا گیا ہے۔ محکمہ تعلیم کی جانب سے کہا گیا تھا کہ تعطیلات ختم ہونے پر کارروائی کرینگے، لیکن آٹھویں کلاس کے جغرافیہ کی بین قرار دی گئی 9 ہزار کتب تاحال طلباء و طالبات سے واپس نہ لی جا سکیں ہیں۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ امسال تعلیمی سال کے آغاز پر ہشتم کے جغرافیہ مضمون کی پنجاب ٹیکسٹ بورڈ سے منظورشدہ نصابی کتاب میں پاکستان کے سات صوبوں کے ذکر پر یہ کتاب صوبائی حکومت کی ہدایت پر فوری طور پر مارکیٹ سے اٹھانے اور خریدی گئی کتب واپس کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے تحقیقات اور ذمہ داروں کا تعین کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ لیکن ذرائع کے مطابق سرگودہا ضلع میں لگ بھگ 11ہزار کتب کا سٹاک فروخت کیلئے لایا گیا تھا، محکمہ تعلیم نے اکثر بک سٹالز اور چند ایک نجی سکولوں کے طلباء و طالبات سے یہ کتب واپس لے لیں، تاہم اب بھی 9 ہزار سے زائد کتب تاحال خریداروں کے پاس ہیں۔ اس سلسلہ میں محکمہ تعلیم کے ضلعی حکام کا کہنا ہے کہ موسم گرما کی چھٹیاں ختم ہوتے ہی اس سلسلہ میں خاطرخواہ اقدامات اٹھائے جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 478458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش