0
Saturday 8 Aug 2015 00:13

شگر اور کھرمنگ میں ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما متحرک

شگر اور کھرمنگ میں ڈپٹی کمشنر کی تعیناتی کیلئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما متحرک
اسلام ٹائمز۔ بلتستان کے 2 نئے اضلاع شگر اور کھرمنگ میں ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز سمیت دیگر ضلعی محکمہ جات کے مجاز آفیسران کی تعیناتی کیلئے متعلقہ اضلاع کے لیگی رہنماوں نے وزیراعلٰی اور صوبائی انتظامیہ پر دباؤ تیز کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق دونوں نئے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اور ایس پیز کے لئے لیگی رہنماوں نے پسندیدہ آفیسران کے نام صوبائی قیادت کو پیش کر دئیے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اضلاع کے لیگی نمائندوں کی خواہش ہے کہ ان کے اضلاع میں مقامی ڈپٹی کمشنرز اور ایس پی تعینات کئے جائیں تاکہ ضلعی دفاتر میں ملازمین کی بھرتیوں کے ذریعے اپنے حامیوں کو زیادہ سے زیادہ کھپایا جا سکے ڈی ایم جی گروپ یا غیر مقامی مجاز آفیسران کی تعیناتی کی صورت میں ان کو خدشہ ہے کہ وہ اپنی مرضی سے بھرتیاں عمل میں نہ لا سکیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ شگر اور کھرمنگ میں سیاسی اختلافات دیرینہ دشمنیوں کی حد تک سنگین دکھائی دیتے ہیں ایسے میں دونوں نئے اضلاع میں سرکاری ملازمین کی بھرتیوں سمیت ضلعی اداروں میں آفیسران کی تعیناتی میں سیاسی بنیادوں پر ہونا نیک شگون نہیں۔ اس لئے دونوں نئے اضلاع میں میرٹ کے مطابق اہل اور حقدار افراد کی بھرتیوں کو یقینی بنانے اور ضلعی محکموں کے مجاز آفیسران کی تعیناتی بھی اہلیت اور میرٹ کی بنا پر ہونا دونوں نومولود اضلاع کی ترقی اور کامیابی کیلئے ضروری ہے۔
خبر کا کوڈ : 478472
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش