0
Saturday 8 Aug 2015 01:32

علامہ ناصر عباس کا ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس

علامہ ناصر عباس کا ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہار افسوس
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مانسہرہ کے قریب ہیلی کاپٹر کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار اعلی فوجی افسران و دیگرافراد ملک و قوم کا ایک گراں قدر سرمایہ تھے۔ اس سانحہ میں ہم وطن کے جانباز و ہونہار سپوتوں سے محروم ہوگئے ہیں جو ہم سب کے لیے ایک ناقابل تلافی نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ اعلی سطح کی تحقیقات کر کے ان عوامل کا پتا لگایا جائے جو اس المناک حادثے کا باعث بنیں۔ اگر اس حادثے کا محرک کوئی تکنیکی خرابی ہے تو پھر ذمہ داران کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔ تاہم اتنے بڑے واقعہ کے پس پردہ کسی سازس یا دہشت گردی کی کارروائی کو بھی خارج از امکان قرار نہیں دیا جا سکتا۔ اس وقت افواج پاک داخلی و خارجی دونوں محاذوں پر دشمن کی سازشوں کو کامیابی سے ناکام بنا رہی ہے۔ تحقیقاتی ٹیم کو اس حادثے کے تمام پہلووں کا جائزہ لیتے ہوئے حقائق تک فوری رسائی حاصل کرنا ہو گی۔ علامہ ناصر نے شہید ہونے افراد کی بلندی درجات اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل کی دعا کی ہے۔
خبر کا کوڈ : 478476
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش