0
Monday 10 Aug 2015 10:32

مقبوضہ کشمیر، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید

مقبوضہ کشمیر، مزید 2 کشمیری نوجوان شہید
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع کپواڑہ میں 2 کشمیری نوجوان شہید کر دیے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ان نوجوانوں کو ٹنگڈار میں محاصرے اور تلاشی کی ایک کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ بھارتی فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل این این جوشی نے سری نگر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ جھڑپ ضلع کپواڑہ کے کرناہ سیکٹر میں کوپاگلی میں ہوئی جبکہ علاقے میں آپریشن ابھی جاری ہے۔

ادھر بھارتی فوجیوں کی طرف سے نوجوان کے قتل کے خلاف پلوامہ اور کاکہ پورہ کے قصبوں میں اتوار کو تیسرے روز بھی مکمل ہڑتال کی گئی۔ بھارتی فوجیوں نے طالب احمد شاہ نامی نوجوان کو ضلع پلوامہ کے علاقے کاکہ پورہ میں جمعرات کو ایک پرتشدد آپریشن کے دوران شہید کر دیا تھا۔ فوجیوں نے علاقے میں 2 رہائشی مکانات بھی مکمل طور پر تباہ جبکہ 3 کو نقصان پہنچایا تھا۔

پلوامہ اور کاکہ پورہ میں تمام دکانیں، کاروباری مراکزاور تعلیمی ادارے مسلسل تیسرے روز بھی بند رہے جبکہ علاقے میں بڑی تعداد میں فورسز کو تعینات کیا گیا۔ اس دوران گھروں پر چھاپوں کے دوران درجن سے زائد نوجوان کو گرفتار بھی کر لیا گیا ہے۔ دریں اثناء کٹھ پتلی انتظامیہ نے کل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین میر واعظ عمرفاروق کو شہید نوجوان کے اہلخانہ کے ساتھ اظہاریکجہتی کے لیے کاکہ پورہ جانے سے روکنے کے لیے سری نگر کے گھر میں نظربند کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 478924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش