0
Tuesday 11 Aug 2015 12:59

ملک دشمن تکفیری قوتوں کا صفایا کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، علامہ صادق جعفری

ملک دشمن تکفیری قوتوں کا صفایا کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، علامہ صادق جعفری
اسلام ٹائمز۔ قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے ملت اسلامیہ کے اتحاد اور بیداری کے لئے اپنی زندگی کے آخری سانس تک جدوجہد کی، وہ آئین و قانون کی پاسداری کے علمبردار دوسرے کے نقطہ نظر کو سننے اور برداشت کرنے کی جرات بھی کرتے تھے۔ ان خیالات کا اظہار قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی کی27 ویں برسی کی مناسبت سے صوبہ سندھ سیکریٹریٹ پر منعقدہ قرآن خوانی و مجلس عزا سے ایم ڈبلیو ایم کراچی ڈویژن کے سیکریٹری تربیت علامہ صادق جعفری نے اپنے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی علم و عمل کے پیکر ایک عالی کردار تھے، قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی نے ہمیشہ ملک خداد پاکستان میں اتحاد بین المسلمین کیلئے عملی جدوجہد کیا جس کے بدولت آج پاکستان میں شیعہ سنی اتحاد کی عظیم فضاء قائم ہے، شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی کی ملت جعفریہ کیلئے دیئے گئے قربانیوں کو ہرگز فراموش ہیں کیا سکتا، شہید کی زندگی ہمارے لئے ایک مشعل راہ ہے، شہید قائد کی فکر پر چل کر ہم اس ملک کو فرقہ واریت و دہشتگردوں کے چنگل سے آزاد کراسکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ آج پاک فوج ملک کی سلامتی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حالات جنگ میں ہے، دہشتگردی کے خاتمے اور ملک کی بقاء کیلئے پوری قوم فوج کے ساتھ کھڑی ہے، ملک دشمن تکفیری قوتوں کا صفایا کرکے ملک کو امن کا گہوارہ بنایا جاسکتا ہے، دورد و سلام پڑھنے والے شیعہ سنی دونوں نے مل کر پاکستان بنایا تھا اور پاکستان کو بچانے کیلئے خون کا آخری قطرہ تک بہا دیا۔ اس موقع پر صوبائی رہنما ناصر حسین الحسینی نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 14 اگست جشن آزادی بھرپور طریقے سے منایا جائیگا اور صوبائی سیکریٹریٹ پر پرچم کشائی و جشن کا انعقاد کیا جائیگا۔
خبر کا کوڈ : 479155
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش