0
Sunday 16 Aug 2015 00:42

حمید گل کی نماز جنازہ کا اعلان عبداللہ گل کی واپسی کے بعد کیا جائیگا

حمید گل کی نماز جنازہ کا اعلان عبداللہ گل کی واپسی کے بعد کیا جائیگا
اسلام ٹائمز۔ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل انتقال کرگئے۔ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ وہ مری گئے تھے جہاں ان کے دماغ کی شریان پھٹ گئی، وہ مری کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ انتقال کرگئے۔ 80 سالہ جنرل ریٹائرڈ حمید گل کچھ عرصے سے بلڈ پریشر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ میڈیا کوآرڈینیٹر ارسلان کے مطابق، حمید گل اچانک علیل ہوئے، انہیں مری سے سی ایم ایچ راولپنڈی منتقل کیا جا رہا تھا کہ اللہ کو پیارے ہو گئے۔ یاد رہے کہ حمید گل کے بیٹے عبداللہ گل اس وقت ترکی کے دورے پر ہیں، ان کی آمد کے بعد نماز جنازہ کا اعلان کیا جائیگا۔ قوی امکان ہے کہ عبداللہ گل آج شام تک اسلام آباد پہنچ جائینگے۔
خبر کا کوڈ : 480069
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش