0
Sunday 23 Aug 2015 22:37

کراچی کے مختلف علاقوں سے کالعدم تحریک طالبان خام زمان گروپ کے 9 دہشتگرد گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں سے کالعدم تحریک طالبان خام زمان گروپ کے 9 دہشتگرد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں دہشت گردی کی کاروائی ناکام بنا دی گئی، سی ٹی ڈی نے کورنگی اور سائٹ میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم تحریک طالبان خان زمان گروپ کے 9 دہشت گرد گرفتار کرلئے۔ تفصیلات کے مطابق کاﺅنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے پہلی کارروائی سائٹ میں واقع گورنمنٹ ڈگری کالج کے قریب کی، جہاں سے پانچ دہشتگرد گرفتار کئے گئے، دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان خان زمان گروپ سے ہے، جنہیں مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ گرفتار دہشتگرد نعمت اللہ، عبداللہ جان، شیر ولی، سعیداللہ اور سمیع اللہ کے قبضے سے اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد کئے گئے، جبکہ دوسری کارروائی کورنگی انڈسٹریل ایریا گودام چورنگی پر کی گئی، جہاں سے دہشتگرد امجد خان، بلال خان، ارشاد اور عمران خان کو مقابلے کے بعد گرفتار کیا گیا۔ کارروائی سی ٹی ڈی اے ایم آئی جی سول لائن خرم وارث کی سربراہی میں کی گئی، تمام گرفتار دہشتگردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان خان زمان گروپ سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 481571
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش