0
Sunday 30 Aug 2015 23:41

دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے، جیت پاکستان کی ہو گی، شہباز شریف

دہشتگردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے، جیت پاکستان کی ہو گی، شہباز شریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے لندن میں مسلم لیگ ن کے عہدیداروں اور کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں حکومت ملک کو درپیش دونوں بڑے مسائل دہشت گردی اور لوڈشیڈنگ سے سنجیدگی سے نمٹ رہی ہے، دہشت گردی کے خلاف قومی اور عسکری قیادت ایک صفحے پر ہے اور پوری قوم دہشت گردی کے خاتمے کے لئے متحد ہو چکی ہے، دہشت گردی کے مکمل صفایا کیلئے فیصلہ کن جنگ لڑی جا رہی ہے، جیت صرف پاکستان کی ہو گی۔ شہبازشریف نے کہا کہ دہشتگردوں اور انکے سہولت کاروں کیخلاف بلاامتیاز سخت کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے، مسلم لیگ ن کی حکومت نے برسراقتدار آ کر شفافیت کے اعلیٰ ترین معیار قائم کئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 483021
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش