0
Monday 31 Aug 2015 23:53

حقانی نیٹ ورک کو سپورٹ کرنے والا انفراسٹرکچر ختم کر دیا گیا ہے، سرتاج عزیز

حقانی نیٹ ورک کو سپورٹ کرنے والا انفراسٹرکچر ختم کر دیا گیا ہے، سرتاج عزیز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے قومی سلامتی کے مشیر سرتاج عزیز نے پاکستان کے دورہ پر موجود جرمن وزیر خارجہ ڈاکٹر فرینک والٹر سٹینمئیر کو یقین دہانی کرائی ہے کہ شمالی وزیرستان میں جاری فوجی آپریشن حقانی نیٹ ورک سمیت تمام دہشتگردوں کے خلاف ہے۔ سرتاج عزیز نے جرمن وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران کہا کہ حقانی نیٹ ورک اب پاکستان میں موجود نہیں بلکہ وہ شمالی وزیرستان میں فوجی آپریشن کے بعد افغانستان منتقل ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان میں حقانی نیٹ ورک کو سپورٹ کرنے والا انفراسٹرکچر ختم کر دیا گیا ہے۔ اس سے قبل جرمن وزیر خارجہ دو روزہ دورے پر پیر کو اسلام آباد پہنچے۔
انہوں نے وزیراعظم ہاﺅس میں وزیراعظم نواز شریف سے بھی ملاقات کی۔ اس موقع پر جرمن وزیر خارجہ نے دہشتگردی کے خلاف جنگ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا اور افغانستان سے قریبی شراکت داری کے لیے حکومت کی حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو خطے میں امن اور خوشحالی کے لیے اکھٹے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 483232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش