0
Friday 4 Sep 2015 23:13

بہارہ کہو میں سرچ آپریشن، 121 مشکوک افراد گرفتار

بہارہ کہو میں سرچ آپریشن، 121 مشکوک افراد گرفتار
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد کے علاقے بارہ کہو میں آپریشن کلین اپ کے دوران ایک سو اکیس مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمدکرلیاگیا جبکہ راولپنڈی اوراسلام آباد کے دس سے زائد دینی مدارس کو عارضی طور پر بند کردیا گیا۔ چھ ستمبر کووفاقی دارالحکومت میں موبائل سروس معطل رہے گی۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائیاں مزید تیز کردی ہیں۔ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کی ہدایت پر اسلام آباد پولیس نے رینجرز اور حساس اداروں کے ہمراہ ساتھ مل کر بہارہ کہو میں ٹارگٹڈ سرچ آپریشن کیا۔ جس کے دوران ایک سو اکیس مشکوک افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ اور سینکڑوں گولیاں بھی برآمد کیں گئیں۔ سرچ آپریشن کے بعد مقامی افراد کارروائی کے خلاف تھانہ سیکرٹریٹ کے باہر جمع ہوگئے اور احتجاج کیا۔

ادھر یوم دفاع پر سیکورٹی خدشات کے پیش نطر راولپنڈی اسلام آباد کے دس دینی مدارس میں زیر تعلیم طلبہ کودو دن کی چھٹی دے دی گئی ہے۔ بند کیے جانے والے دینی مدارس فیض آباد، مری روڈ، آئی ایٹ، راول ڈیم چوک، کنونشن سینٹر کے قریب واقع ہیں۔ دوسری طرف یوم دفاع کے موقع پر اسلام آباد میں چھ ستمبر کو صبح 10 بجے سے دوپہر 2 تک موبائل سروس بند رہے گی، جبکہ ایف ٹین مارکیٹ میں بھی بند رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 483994
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش