0
Saturday 5 Sep 2015 18:31

دہشتگردی اور تکفیریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، علامہ ریاض نجفی

دہشتگردی اور تکفیریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، علامہ ریاض نجفی
اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ دفاع وطن کا تقاضا ہے کہ نظریہ پاکستان اور اسلامی سوچ کو فروغ دے کر ملک سے دہشت گردی اور تکفیری سوچ کا خاتمہ کیا جائے۔ یوم دفاع کے موقع پر اپنے پیغام میں حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ قیام پاکستان اور دفاع پاکستان کے وقت شیعہ سنی اتحاد کا کردار کلیدی رہا ہے، گذشتہ دو دہائیوں سے مخصوص مقاصد کے لئے پروان چڑھنے والی تکفیری سوچ نے امت مسلمہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، اس کے خلاف جہاد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کی تائید و نصرت سے فوج کے ضرب عضب آپریشن نے دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو توڑنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، انشاءاللہ جلد قوم سکھ کا سانس لے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی اور تکفیریت کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں، شیعہ سنی اتحاد کو فروغ دینا وقت کا تقاضا ہے، ہمیں عملی اقدامات بھی کرنے چاہیں۔ حافظ ریاض نجفی نے کہا کہ مدارس دینیہ اسلام کے قلعے ہیں، جنہوں نے اسلام کی خدمت کے لئے فورس تیار کی، مگر افسوس کہ ان کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کیا جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی سوچ بہتر دفاع کرسکتی ہے جبکہ نظریاتی سرحدوں کا تحفظ نظریہ پاکستان اور اسلامی اخلاقی تعلیمات کو فروغ دے کر کیا جا سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اسلام دشمن قوتوں کی ڈھال بننے والی تکفیری سوچ اپنے انجام کو پہنچنے والی ہے۔
خبر کا کوڈ : 484151
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش