0
Friday 11 Sep 2015 22:16

لاہور پولیس کو روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کرنے کی ہدایات جاری

لاہور پولیس کو روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کرنے کی ہدایات جاری
اسلام ٹائمز۔ سی سی پی او لاہور امین وینس نے تمام ڈویژنل ایس پیز کو مشتبہ افراد کی اطلاع پر روزانہ کی بنیاد پر سرچ آپریشن کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ امین وینس کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پروگرام پر عملدرآمد میں کوئی کسر اُٹھا نہ رکھی جائے۔ سی سی پی او کیپٹن ریٹائرڈ امین وینس نے کہا ہے کہ 4 روز کے دوران تمام ڈویژنز میں کئے گئے سرچ آپریشنز کے نتیجے میں لاؤڈ سپیکر ایکٹ اور قانون کرایہ داری کی خلاف ورزی پر اٹھائیس مقدمات درج کر کے 36 ملزمان کو عدالتوں میں پیش کیا گیا ہے۔ مختلف مکاتب فکر کے 3 مدارس میں سرچ اینڈ سویپ آپریشن کے دوران ایک ہزار چورانوے طلباء کے شناختی دستاویزات سمیت تمام کوائف چیک کیے گئے۔ امین وینس کا کہنا تھا کہ سرچ آپریشنز کے دوران 107 اشتہاریوں اور عدالتی مفروروں کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 47 مشکوک افراد کو حراست میں لیکر تفتیش کی گئی جن میں سے 35 کو تحقیقات کے بعد چھوڑ دیا گیا جبکہ 12 افراد کے شناختی دستاویزات مکمل نہ ہونے پر کارروائی کی گئی۔ فارنرز ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2 مقدمات درج کر کے ملزمان کو جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ سی سی پی او نے کہا کہ منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران 51 افراد کیخلاف مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 485335
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش