0
Saturday 12 Sep 2015 09:23

گلگت، دیامر غذر میں آپریشن تیز کر دیا جائے گا، آئی جی گلگت بلتستان

گلگت، دیامر غذر میں آپریشن تیز کر دیا جائے گا، آئی جی گلگت بلتستان
اسلام ٹائمز۔ انسپکٹر جنرل آف پولیس گلگت بلتستان کیپٹن (ریٹائیرڈ) ظفر اقبال اعوان نے کہا ہے کہ چھشی واقعے میں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری اور اسلحے کی برآمدگی گلگت بلتستان پولیس کے لئے کُھلا چیلنج ہے جس کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں اس سلسلے میں کسی بھی طرح کی کوتاہی ناقابل برداشت ہے۔ چھشی واقعے پر جاری غذر اور دیامر آپریشن کے جائزے کے لئے بُلائی گئی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی پی نے کہا کہ دہشت گردوں نے گلگت بلتستان پولیس کے عزم کو للکارا ہے جس کا خمیازہ دہشت گردوں کو ہر حال میں بُھگتنا ہوگا، دہشت گردوں کی گرفتاری اور اسلحہ کی واپسی تک غذر اور دیامر میں جاری آپریشن کو نہ صرف جاری رکھا جائیگا بلکہ مزید تیزی لائی جائیگی۔ اس موقع پر ڈی آئی جی گلگت رینج مُحمد گوہر نفیس اور ڈی آئی جی دیامر رینج عنایتُ اللہ فاروقی نے دونوں اضلاع میں جاری آپریشن کے حوالے سے بریفنگ دی اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس چھشی واقعے کے ملزمان کی گرفتاری اور اسلحے کی برآمدگی کے لئے انسپکٹر جنرل آف پولیس کے دیئے ہوئے ٹاسک کو ہر صورت پورا کرے گی جس کے لئے مختلف ٹیمیں تشکیل دے کر آپریشن کو تیز کیا گیا ہے اس سلسلے میں دونوں اضلاع سے کئی مشکوک افراد کو گرفتار کر کے تفتیش کیا جا رہا ہے جن سے کئی اہم شواہد بھی ملے ہیں۔ آئی جی گلگت بلتستان نے اس موقع پر کہا کہ آپریشن کے لئے درکار نفری اور وسائل فراہم کئے جائیں گے مگر دہشت گردوں کی گرفتاری اور اسلحے کی برآمدگی کے سلسلے میں کسی طرح کی کوتاہی اور سُستی برداشت نہیں کی جائیگی۔ میٹنگ میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹر ملک انعامُ الرحمٰن، اے آئی جی اسپیشل برانچ مرزا حسن راجہ، کمانڈنٹ ریزرو سُلطان فیصل اور اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ میر طُفیل شامل تھے۔
خبر کا کوڈ : 485362
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش