0
Friday 18 Sep 2015 07:51

ہنگری پولیس کا تارکین وطن پر طاقت کا استعمال، متعدد زخمی

ہنگری پولیس کا تارکین وطن پر طاقت کا استعمال، متعدد زخمی
اسلام ٹائمز۔ ہنگری میں داخل ہونے والے پناہ گزینوں پر پولیس نے آنسو گیس کی شیلنگ اور واٹرکینن سے دھاوا بول دیا جس میں متعدد افراد زخمی ہو گئے جب کہ اقوام متحدہ نے اس ہتک آمیز سلوک کی شدید مذمت کی ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ہنگری کے ہورگوس روز بارڈر پر پناہ گزینوں کی بڑی تعداد نے دھاوا بول دیا اور ہنگری میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر ان کی پولیس سے جھڑپیں شروع ہو گئیں، پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے ان پر شدید آنسو گیس کی شیلنگ شروع کر دی جب کہ ساتھ ہی واٹر کینن کا بھی استعمال کیا اس دوران متعدد افرد زخمی اور کئی بے ہوش ہو گئے۔

ہنگری پولیس کے مطابق پناہ گزینوں سے جھڑپ میں 14 اہلکار بھی زخمی ہوئے جب کہ ہنگری کے وزیر داخلہ نے پولیس کے ایکشن پر ڈھٹائی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ پناہ گزینوں نے منع کرنے کے باوجود ملک میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر تمام کارروائی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ ہنگری کو اپنی سرحدوں کی حفاظت کرنا ہے خواہ کوئی کتنی بھی تنقید کرے۔

دوسری جانب اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے ہنگری پولیس کے اس بے رحمانہ رویئے پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ہنگری پولیس کی جانب سے پناہ گزینوں کے خلاف پرتشدد کے رویئے پر سخت دھچکا لگا کیونکہ وہ لو گ پہلے ہی جنگ اور غم کے ستائے ہوئے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 486197
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش