0
Saturday 19 Sep 2015 23:03

وزارت داخلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق

وزارت داخلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزارت داخلہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ازمیر مندوخیل کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی دارالحکومت کے علاقے جی 8 فور میں نامعلوم شخص نے ازمیر مندو خیل کی رہائش گاہ کے باہر ان پر فائرنگ کی جس سے ان کے سینے میں گولیاں لگیں۔ انہیں علاج کے لئے پمز ہسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکے اور دم توڑ گئے۔ ازمیر مندوخیل وزیر داخلہ کے سٹاف افسر بھی رہ چکے ہیں تاہم ابھی تک ان کے قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔
خبر کا کوڈ : 486428
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش