0
Wednesday 23 Sep 2015 14:34

پاراچنار، شلوزان تنگی اور نری میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

پاراچنار، شلوزان تنگی اور نری میں مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار کے ملحقہ علاقے شلوزان تنگی اورو نری میں پولیٹیکل انتظامیہ کی جانب سے فری میڈیکل کا کیمپ منعقد کیا گیا۔ جس میں متاثرین کے مفت علاج معالجے کیے گئے۔ تفصیلات کے مطابق پاراچنار کے ملحقہ علاقے شلوزان تنگی اور نری میں پولیٹیکل ایجنٹ امجد علی خان کی ہدایت پر ایجنسی سرجن لیڈی ڈاکٹر معین بیگم نے شلوزان تنگی اور نری میں آج میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 622 متاثرین کے لئے ہر قسم کے مفت علاج ، ٹیسٹ اور ادویات فراہم کئے گئے۔ جس میں ڈاکٹر ز اور لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ ایجنسی سرجن لیڈی ڈاکٹر معین بیگم خود نگرانی کرتی رہیں اور ساتھ ہی مریضوں کا چیک اپ بھی کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ نعیم اللہ نےبھی کیمپ کا اچانک دورہ کیا اور مریضوں کے مسائل سنئے اور ڈاکٹرز کو ہدایت کی کہ تمام مریضوں کا ٹهیک طریقے معائنہ کیا جائے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لوگوں نے حکومت اور بالخصوص پولیٹیکل انتظامیہ کے ایسے اقدامات اور پولیٹیکل ایجنٹ کی کوششوں کو سراہا اور آئندہ بھی ایسا کیمپ کے انعقاد کے لئے اپیل کی۔ آخر میں ایجنسی سرجن لیڈی ڈاکٹر معین بیگم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پولیٹیکل ایجنٹ کے انتہائی مشکور ہیں کہ ان کے خصوصی تعاون سے ایسا کیمپ ممکن ہوا ہے۔ یاد رہے کہ اسی موقع پر ایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ نعیم اللہ کے ساتھ شلوزان تنگی، خیوص اور نری کا دورہ کیا۔ جس میں متاثرین کے بحالی کے لئے تمام ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا جبکہ دیگر افسران بھی موجود ہیں.
خبر کا کوڈ : 487111
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش