0
Thursday 24 Sep 2015 00:29

کھلے میدان میں نماز عید پر پابندی کا فیصلہ علماء کرام نے مسترد کردیا

کھلے میدان میں نماز عید پر پابندی کا فیصلہ علماء کرام نے مسترد کردیا
اسلام ٹائمز۔ علماء کرام نے عید الاضحی کی نماز کھلے میدانوں میں ادا کرنے پر پنجاب حکومت کی جانب سے لگائی جانے والی پابندی کو ماننے سے انکار کردیا ہے۔ دوسری جانب پنجاب حکومت نے ریس کورس پارک میں نماز عید ادا کرنے کی اجازت دے دی، جبکہ مینار پاکستان پر نماز ادا کرنے پر پابندی برقرار ہے۔ مہتمم جامعہ نعمیہ ڈاکٹر راغب نعیمی نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر میدانوں میں نماز عید ادا نہ کی جائے، تو خطرات سے کیسے بچا جا سکتا ہے۔ حکومت میں ایسے مشورے دینے والے لوگوں پر حیرانگی ہوتی ہے۔ مولانا طاہر اشرفی کا کہنا ہے کہ عید کی نماز ہمیشہ کھلے میدانوں میں ادا کی جاتی ہے۔ سکیورٹی خدشات کے باعث کھلے میدانوں میں نماز کی پابندی سے لوگ مزید خوفزدہ ہو جائیں گے۔ کیا حکومت لوگوں کو عید کے موقع پر خوفزدہ کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت کو سکیورٹی خدشات کے باعث ایسا فیصلہ لینا تھا، تو بہتر تھا کہ علماء کرام کو بھی اعتماد میں لیا جاتا۔ نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ابتسام الہٰی ظہیر نے کہا کہ حکومت کو کھلے میدانوں میں نماز پر پابندی لگانے کے بجائے سکیورٹی فراہم کرنی چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کو سکیورٹی خدشات ہیں، تو اس حوالے سے علماء کرام کو اعتماد میں لیا جانا چاہیے تھا۔ بادشاہی مسجد کے خطیب عبد الخبیر آزاد نے اس حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اگر حکومت نے کھلے میدانوں میں نماز پر پابندی لگائی ہے، تو کچھ سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا ہو گا، لیکن حکومت کو علماء کرام کو بھی اعتماد میں لینا چاہیے تھا، تاکہ اس فیصلے میں مزید پختگی آ جاتی۔
خبر کا کوڈ : 487204
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش