0
Thursday 24 Sep 2015 00:38

شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب اور جہلم میں سیلاب کا خدشہ

شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب اور جہلم میں سیلاب کا خدشہ

اسلام ٹائمز۔ محکمہ موسمیات نے شدید بارشوں کے بعد دریائے چناب، جہلم، نالہ ہلکھو، نالہ ایک اور نالہ ڈیک میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کیا ہے، جب کہ کشمیر سمیت بالائی علاقوں میں تیز بارشوں کا سلسلہ آئندہ 12 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ ڈائریکٹر جنرل موسمیات ڈاکٹر غلام رسول نے اسلام آباد میں میڈیا کو بتایا کہ بھارت سے دریائے چناب میں بارش کا بہت زیادہ پانی آرہا ہے اور ساتھ ہی ملکی بالائی علاقوں میں موسلا دھار بارش کے بعد دریائے چناب، جہلم، نالہ پلکھو، نالہ ایک اور نالہ ڈیک میں سیلاب کا خدشہ ہے اور وادی چترال اور گلگت بلتستان میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں میں گلیشیائی جھیلوں میں سیلاب کا خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آیندہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہور، ہزارہ ڈویژن میں مزید بارش کا امکان ہے جب کہ ہزارہ ڈویژن اور کشمیر میں بڑی سڑکوں پر لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے تاہم عید کے موقع پر ملک بھر میں مطلع صاف رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق استور شہر اور گرد و نواح میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ضلع غذر میں موسلادھار بارش کے ساتھ پہاڑوں پر برفباری کا سلسلہ بھی شروع ہو چکا ہے۔

خبر کا کوڈ : 487206
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش