0
Tuesday 6 Oct 2015 02:02

صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، 400 زخمی

صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید، 400 زخمی
اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں مظاہرے کے دوران صیہونی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان جاں بحق ہوگیا جبکہ 400 فلسطینی زخمی ہوگئے۔ مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے بیت اللحم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 13سالہ فلسطینی نوجوان عبدالرحمان عبیداللہ شہید ہوگیا۔ نوجوان کی شہادت کے خلاف سینکڑوں فلسطینیوں نے مقبوضہ بیت المقدس اور مغربی کنارے میں اسرائیل کے خلاف احتجاج کیا۔ اس دوران صیہونی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق جھڑپوں میں 400 سے زائد فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔ دیگر ذرائع کے مطابق مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں صیہونی فوجی کی فائرنگ سے تیرہ سالہ لڑکے کی شہادت کے بعد ہنگامے پھوٹ پڑے۔ بیت اللحم کے اسپتال کے بیان میں کہا گیا ہے کہ مہاجر کیمپ کا عبدالرحمان دل پر گولی لگنے سے جاں بحق ہوا۔ ہلال احمر کا کہنا ہے بیت اللحم اور مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس سے جھڑپوں میں ایک سو ستر فلسطینی زخمی ہوگئے ہیں۔ ادھر صیہونی وزیراعظم نیتن یاہو نے تاحیات جنگ کا اعلان کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 489205
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش