0
Thursday 8 Oct 2015 21:34

فرزند علی چھچھر کو اسلامی تحریک پنجاب کے سیاسی سیل کا چیئرمین بنا دیا گیا

فرزند علی چھچھر کو اسلامی تحریک پنجاب کے سیاسی سیل کا چیئرمین بنا دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پنجاب کے صدر علامہ سبطین حیدر سبزواری نے صوبائی نائب صدر میاں فرزند علی چھچھر کو اسلامی تحریک پاکستان کے سیاسی سیل پنجاب کا چیئرمین مقرر کر دیا ہے۔ یہ نامزدگی سید محمد رضا شاہ کی ذاتی مصروفیات کے باعث کی گئی ہے جو سیاسی سیل کو مناسب وقت نہیں دے سکے۔ علامہ سبطین سبزواری نے کہا ہے کہ عدم فعال عہدیداروں کی جگہ نئے چہرے لائیں گے، ہمیں علامہ ساجد علی نقوی کی جدوجہد کو پنجاب میں منظم کرنا ہے، اس کیلئے کسی کی ذاتی مصروفیات کو آڑے نہیں آنا چاہیئے، تنظیمی عہدہ اعزاز ہی نہیں، ذمہ داری بھی ہے، جو ذمہ داری پوری نہیں کرسکتا اسے ہٹا دیا جائے گا۔ انہوں نے چیئرمین سیاسی سیل کو فعال کرنے کی ذمہ داری دیتے ہوئے دوسری سیاسی تنظیموں سے روابط اور کارکنوں کی سیاسی بنیادوں پر تربیت کا ہدف دیا ہے۔ واضح رہے کہ میاں فرزند علی نائب صدر کے عہدے سے مستعفی ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 489688
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش