0
Thursday 8 Oct 2015 22:50

یمن میں شادی کی تقریب پر سعودی فضائی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 30 شہید

یمن میں شادی کی تقریب پر سعودی فضائی بمباری، خواتین اور بچوں سمیت 30 شہید
اسلام ٹائمز۔ یمن میں شادی کی تقریب میں سعودی اتحادی افواج کے جنگی طیاروں کی فضائی بمباری میں 3 دُلہنوں اور 2 دُلہوں سمیت 30 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق سعودی اتحادی افواج کے طیاروں نے جنوبی صوبے ضمار کے علاقے سنبان میں ایک اور شادی کی تقریب پر 2 حملے کیے، جس میں 3 دُلہنوں اور 2 دُلہوں سمیت 30 افراد شہید ہوگئے۔ یمنی وزارت صحت کے مطابق مرنے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جب کہ زخمی ہونے والے متعدد افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ جس سے شہادتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔ دوسری جانب اتحادی افواج کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل احمد الاسیری نے واقعے کی تردید کی ہے۔ یاد رہے کہ ایک ہفتہ قبل بھی جنوب مغربی شہر المخا میں  شادی کی ایک تقریب میں سعودی اتحادی افواج کی فضائی بمباری میں 130 افراد شہید ہوگئے تھے جن میں بچوں اور خواتین کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی۔
خبر کا کوڈ : 489700
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش