0
Friday 9 Oct 2015 23:31

پالپا نے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی

پالپا نے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی
اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے درمیان تنازع ختم ہوگیا، فریقین نے 10 نکات پر اتفاق کرلیا ہے، 15 دن کے اندر معاہدہ ہو گا، پالپا نے ہڑتال نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی اور غیر مشروط طور پر معافی بھی مانگ لی۔

پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ میں 9 روز سے جاری تنازع کا حل نکل آیا، پالپا کے کچھ مطالبات منظور، کچھ مسترد ہو گئے، 10 نکات پر اتفاق ہوگیا، پالپا نے غیرمشروط معافی بھی مانگ لی۔

پالپا ڈائریکٹرفلائٹ آپریشن کو فوری ہٹانے کے مطالبے سے دستبردار، نئے پائلٹس کی بھرتی میں پالپا کی مشاورت شامل ہو گی، پی آئی اے اور پالپا میں نیا ورکنگ ایگریمنٹ ہوگا، پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا میں یہ سب کچھ طے پایا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں۔

پالپا انٹرنیشنل ایوی ایشن کو لکھا گیا خط بھی واپس لینے پر آمادہ ہو گئی، پائلٹس کی سنیارٹی اتفاق رائے سے طے کی جائے گی، پائلٹس اپنے متعلق کسی انکوائری کے خلاف اپیل کر سکیں گے، فیصلہ 15 دن میں ہوگا، پالپا کے ایک پائلٹ کو چیئرمین پی آئی اے کا معاون خصوصی مقرر کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 489863
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش