0
Wednesday 14 Oct 2015 07:09

فرقہ پرستی کی لہر کے باعث مقبوضہ کشمیر تاریخ کے دوراہے پر، ڈاکٹر فاروق

فرقہ پرستی کی لہر کے باعث مقبوضہ کشمیر تاریخ کے دوراہے پر، ڈاکٹر فاروق
اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا ہے کہ تقسیم کی سیاست کرنے والے عناصر کی حوصلہ افزائی کی وجہ سے فرقہ پرستی کی لہر کے باعث ریاست جموں و کشمیر تاریخ کے دوراہے پر کھڑی ہے۔ انہوں نے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے عناصر کی شدید مذمت کرتے ہوئے عوام سے صبر و تحمل برتنے اور آپسی بھائی چارہ برقرار رکھنے کی اپیل کی ہے۔ سرینگر شیر کشمیر بھون میں پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ عظیم اسلام دوسروں کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے کے عمل کو ناپسندیدگی سے دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگیزیوں کی وجہ سے بھارت اور کشمیر میں امن کو خطرہ لاحق ہے۔

فاروق عبداللہ نے مختلف خطوں اور مذاہب کے درمیان خلیج کو بڑھانے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مخلوط حکومت تمام محاذوں پر ناکام ہو کر اپنی ساکھ کھو چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کے وقف جائیداد کو ہڑپنے جیسے اقدام سے امن اور سکون متاثر ہوسکتا ہے۔ نیشنل کانفرنس رہنما نے عوام کو حکومت کی سازشوں سے باخبر کرتے ہوئے کہا کہ اقتدار میں رہنے کے لئے سماج کے مختلف طبقوں کے جذبات کے استحصال کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ مہذب سماج میں منافرت پھیلانے والے عناصر کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 490939
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش