0
Monday 19 Oct 2015 10:14

آزاد کشمیر کا ہر 10واں شہری ذہنی مریض ہے، ماہرین نفسیات

آزاد کشمیر کا ہر 10واں شہری ذہنی مریض ہے، ماہرین نفسیات
اسلام ٹائمز۔ آزاد کشمیر کا ہر دسواں شہری ذہنی مرض میں مبتلا ہے، حکومت نے 45 لاکھ کی آبادی کے لیے پورے آزاد کشمیر میں ذہنی امراض کی تشخیص اور علاج کے لیے صرف 6 طبی ماہرین کی خدمات لے رکھی ہیں۔ دماغ کا سب سے پیچیدہ آپریشن رسولی کا ہے، رسولی دماغ پر کسی قسم کی چوٹ آنے، ریڈی ایشن یا سموکنگ کے باعث بنتی ہے۔ میر واعظ میڈیکل کالج مظفرآباد میں نفسیاتی امراض کے حوالے سے تقریب میں ماہرین نفسیات نے مزید انکشاف کیا کہ ملکی آبادی کا ایک چوتھائی حصہ نفسیاتی امراض میں مبتلا ہے۔ یہ امراض سب سے زیادہ نوجوانوں میں تعلیم کی تکمیل، روزگار کے حصول، خوف کی وجہ سے جنم لیتی ہیں جبکہ خواتین میں گھریلو مسائل و تنازعات اور ہر روز بدلتا فیشن اس کا باعث بنتے ہیں۔ ماہر نفسیات ڈاکٹر خواجہ حامد رشید کا کہنا تھا کہ نفسیاتی امراض میں مبتلا مریضوں کے طریقہ علاج میں جہاں بہتری کی ضرورت ہے وہاں معاشرے میں ایسے افراد کے ساتھ نامناسب رویہ اپنانے سے ان کی مشکلات بڑھ رہی ہیں۔ تقریب میں ڈاکٹر عزیز الرحمان، ڈاکٹر مظہر، ڈاکٹر انوار الحق سمیت دیگر ماہرین نفسیات نے شرکت کی۔ میڈیکل کالج کے طلبہ نے واک کا انعقاد بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 492101
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش