0
Monday 19 Oct 2015 23:16

پلڈاٹ سروے میں وزیراعظم نواز شریف قابل اعتماد لیڈر قرار

پلڈاٹ سروے میں وزیراعظم نواز شریف قابل اعتماد لیڈر قرار
اسلام ٹائمز۔ پلڈاٹ سروے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف عوام کی نظر میں قابل اعتماد لیڈر ہیں۔ ان کی ریٹنگ پچہتر فیصد ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دوسرے جبکہ عمران خان تیسرے نمبر پر مقبول ترین رہنما ہیں۔ پلڈاٹ کے حالیہ سروے کے مطابق وزیراعظم نواز شریف کو عوام کی اکثریت کا اعتماد حاصل ہے اور لوگ انہیں قابل اعتماد لیڈر سمجھتے ہیں، سروے میں ان کی ریٹنگ 75 فیصد ہے۔ 72 فیصد ریٹنگ کے ساتھ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف دوسرے پر جبکہ عمران خان 49 فیصد ریٹنگ کیساتھ ملک کے تیسرے قابل اعتماد لیڈر ہیں۔ آصف علی زرداری کی ریٹنگ 27 فیصد ہے۔ الطاف حسین اور اسفند یار ولی پر عوامی اعتماد میں مزید کمی ہوئی ہے۔ پلڈاٹ کے مطابق، 2013ء کے عام انتخابات کو دھاندلی زدہ سمجھنے والوں کی تعداد میں 7فیصد کمی ہوئی ہے۔ 51 فیصد پاکستانی شہریوں نے موجودہ حکومت کی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا ہے۔ پلڈاٹ سروے کے مطابق مسلم لیگ (ن) 70 فیصد ریٹنگ کے ساتھ ملک کی مقبول ترین جماعت ہے۔ سروے کے مطابق تحریک انصاف 44 فیصد اور پیپلز پارٹی 36 فیصد ریٹنگ کے ساتھ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔ پلڈاٹ کی جانب سے جاری سروے میں یہ نہیں بتایا گیا کہ سروے کا معیار کیا تھا اور اس سروے کیلئے کتنے شہریوں کا انتخاب کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 492309
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش