0
Monday 19 Oct 2015 23:46
دوہرا معیار یا روایتی سیاست۔۔۔۔۔؟

بلدیاتی الیکشن، جماعت اسلامی نے بیک وقت ن لیگ اور پی ٹی آئی سے الحاق کر لیا

بلدیاتی الیکشن، جماعت اسلامی نے بیک وقت ن لیگ اور پی ٹی آئی سے الحاق کر لیا
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی نے بلدیاتی انتخابات میں اپنے امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ کامیابی کو یقینی بنانے کیلئے اپنی الیکشن سٹریٹجی کے تحت صوبائی دارالحکومت میں بیک وقت مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی سے 36 یونین کونسلوں میں سیٹ ایڈجسٹمنٹ کر لی ہے۔  جماعت اسلامی کے بعض امیدوار آزاد حیثیت سے بھی الیکشن لڑیں گے جبکہ 14 یونین کونسلوں میں جماعت اسلامی کے امیدوار اپنے انتخابی نشان ترازو پر الیکشن لڑیں گے اور ان حلقوں میں پی ٹی آئی اور مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سے مقابلہ کریں گے۔ جماعت اسلامی لاہور کے سیکرٹری اطلاعات عبدالعزیز عابد کا کہنا ہے کہ یہ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہر یونین کونسل کی مقامی سیاسی صورتحال کو سامنے رکھ کر کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 492314
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش