0
Tuesday 20 Oct 2015 11:18

قومی وطن پارٹی آج خیبرپختونخواحکومت میں شامل ہوگی

قومی وطن پارٹی آج خیبرپختونخواحکومت میں شامل ہوگی
اسلام ٹائمز۔ قومی وطن پارٹی آج خیبرپختونخوا حکومت میں شامل ہورہی ہے۔ قومی وطن پارٹی کے سکندرشیرپاو اورانیسہ زیب آج گورنرہاؤس میں صوبائی وزراء کی حیثیت سے حلف اٹھائیں گے۔ سکندرشیرپاو کو داخلہ اور آب پاشی جبکہ انیسہ زیب کو محکمہ معدنیات کا قلم دان دیاجائے گا۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف قومی وطن پارٹی کو حکومت میں شامل کرنے کے لیے ایک وزیر کی قربانی دے گی۔ صوبائی کابینہ میں شامل وزیر اطلاعات مشتاق غنی یا وزیرخوراک قلندر لودھی میں سے ایک وزیر کو آج فارغ کردیا جائے گا۔ دوسری جانب کابینہ میں شامل وزیر محمود خان سے آپباشی کی وزارت واپس لے کر انہیں دوسرا محکمہ دیاجائے گا.
خبر کا کوڈ : 492347
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش