0
Saturday 24 Oct 2015 09:49

کوئٹہ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ

کوئٹہ، ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا عاشورہ کے جلوسوں کے روٹس کا معائنہ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جمعہ کو کوئٹہ شہر میں محرم الحرام کی سکیورٹی اور یوم عاشورہ کے جلوس کے روٹس کا مکمل معائنہ کیا۔ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس موقع پر عاشورہ، جلوس کی گزرگاہوں اور اطراف میں کئے گئے سکیورٹی انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ باچا خان چوک، میکانگی روڈ سمیت مختلف مقامات پر موجود پولیس افسران سے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سوالات کئے اور وہاں موجود لوگوں سے بھی ان کی رائے لی۔ وزیراعلٰی نے معائنہ کے دوران شیعہ کانفرنس بلوچستان کے صدر داؤد آغا اور دیگر رہنماوں سے بھی ملے۔ اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی طاہر محمود، چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ، صوبائی سیکریٹری داخلہ اکبر حسین درانی، آئی جی پولیس محمد عملیش، پرنسپل سیکریٹری محمد نسیم لہڑی، کمشنر کوئٹہ ڈویژن قمبر دشتی و دیگر اعلٰی حکام بھی وزیراعلٰی کے ہمراہ تھے۔ وزیراعلٰی نے اس موقع پر ہدایت کی کہ پولیس، سکیورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے افسران اور اہلکار محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام کے لئے ہمہ وقت چوکس رہیں۔ عوام بھی مشکوک اشیاء اور افراد کے بارے میں فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو آگاہ کریں۔
خبر کا کوڈ : 493296
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش