0
Sunday 25 Oct 2015 18:56

دشمن قوتیں مسلم ممالک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی

دشمن قوتیں مسلم ممالک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں، مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے رہنما مولانا محمد اسماعیل شجاع آبادی نے سلانوالی سرگودہا میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن وسنت کی پیروی ہی راہ نجات ہے۔ مدرسہ حسینیہ حنفیہ سلانوالی میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) سرگودھا کے ضلعی امیر مولانا مفتی شاہد مسعود نے کہا کہ دشمن قوتیں مسلم ممالک میں انتشار پیدا کرنا چاہتی ہیں، ہمیں ان سازشوں کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہمیں اپنی اصلاح بھی کرنا ہے، آج مسلمانوں نے ملاوٹ، ذخیرہ اندوزوی، ناپ تول میں کمی، بلیک مارکٹنگ، جھوٹ، مکاری کو اپنا شیوہ بنا لیا ہے، ہمیں اپنی اصلاح کرنی ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 493494
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش