0
Monday 26 Oct 2015 23:25

وزیراعظم دورہ برطانیہ مختصر کرکے وطن واپس آرہے ہیں، پرویز رشید

وزیراعظم دورہ برطانیہ مختصر کرکے وطن واپس آرہے ہیں، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے زلزلہ سے متاثر علاقوں میں امدادی کاموں کیلئے تمام اداروں کو متحرک کردیا ہے، وہ برطانیہ کا دورہ مختصر کر کے وطن واپس آرہے ہیں ۔

پرویز رشید کا کہنا تھا کہ حکومت ریسکیو آپریشن میں تمام سول اور ملٹری وسائل استعمال کر رہی ہے۔ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں ان کا کہنا تھا کہ زلزلے کے بعد وزیر اعظم نواز شریف ہنگامی طور پر وطن واپس پہنچ رہے ہیں، امدادی کارروائیوں کی نگرانی کے لیے وزیر اعظم سیکریٹریٹ میں کرائسز مینجمنٹ سیل قائم کر دیا گیا ہے۔

پرویز رشید نے اس موقع پر کہا کہ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں کا فضائی سروے شروع کر دیا گیا ہے، حکومت پاکستان پورے وسائل اور ریلیف استعمال کر رہی ہے۔ کرائسز مینجمنٹ سیل دن رات کام کرے گا۔ وفاقی وزیر خزانہ نے ضرورت کے مطابق فنڈز جاری کرنے کی ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ آرمی چیف آرمی آپریشن کی خود نگرانی کر رہے ہیں، کے پی کے کی صوبائی حکومت سے رابطہ ہوا ہے ان کو ہر ممکن امداد کا یقین دلایا ہے۔

پرویز رشید نے بھارت کی جانب سے امداد کی پیشکش پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرونی امداد کی ضرورت نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 493821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش