0
Thursday 29 Oct 2015 16:57

کراچی، جھگیوں میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد جھلس گئے

کراچی، جھگیوں میں آگ لگنے سے 5 افراد جاں بحق، متعدد جھلس گئے
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں جھگیوں میں آگ لگنے سے چار بچوں سمیت پانچ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ بچوں کی عمریں 10 سے 11 سال کے درمیان ہیں۔ آگ سے جھلس کر متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ جن کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے گلستان جوہر فیز ٹو میں قائم جھگیوں میں اچانک آگ بھڑکی، تو لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت بجھانے کی کوشش کی، تاہم ناکامی پر فائر بریگیڈ کو اطلاع کی گئی، آگ کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی امدادی کاروائی کیلئے جائے وقوعہ پر پہنچی، تاہم اس وقت تک آگ نے کئی جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا تھا۔ جس کے بعد دو مزید گاڑیوں کو بھیجا گیا، جنہوں نے فوری طور پر آگ پر قابو پا لیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ آگ خشک موسم کے باعث لگی، کراچی میں خشک موسم کا آج پہلا روز ہے، جس کے دوران شارٹ سرکٹ سے لگنے کے واقعات وقوع پذیر ہوتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 494468
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش