0
Saturday 7 Nov 2015 20:53

ایران خطے کا ایک طاقتور اور موثر ملک ہے، تہران کسی بھی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، علی اکبر ولایتی

ایران خطے کا ایک طاقتور اور موثر ملک ہے، تہران کسی بھی ملک کیخلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا، علی اکبر ولایتی
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوری ایران  کی تشخیص مصحلت نظام کونسل کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ ایران خطے کے ایک طاقتور اور موثر کردار کے حامل ملک میں تبدیل ہوگیا ہے۔ تہران میں ریڈیو ٹیلیونژن نیوز ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے کہا کہ پچھلے چار سو برس کے دوران ایران اتنا طاقتور نہیں تھا جتنا آج ہے۔ انہوں نے کہا اس وقت خطے کا کوئی بھی ملک سیاسی اور ثقافتی لحاظ سے ایران کی برابری نہیں کرسکتا۔ اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹر کے سربراہ نے کہا کہ خطے کے حوالے سے ایران کی نیک نیتی پوری طرح ثابت ہوچکی ہے اور تہران کسی بھی ملک کے خلاف جارحانہ عزائم نہیں رکھتا۔ ڈاکٹر علی اکبر ولایتی نے واضح کیا کہ شام اور عراق میں ایران کے فوجی مشیروں کی تعیناتی ان ملکوں کی درخواست پر عمل میں آئی ہے۔ انہوں نے کہ تہران کا مقصد دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ملکوں کے عوام اور حکومت کی مدد کرنا ہے۔ ایران کے اسٹریٹیجک ریسرچ سینٹیر کے سربراہ نے مزید کہا کہ ایران خطے کی سب سے بڑی طاقت ضرور ہے لیکن وہ پوری نیک نیتی کے ساتھ خطے کے دیگر ممالک اور اقوام کی مدد کرنا چاہتا ہے اور ہمیشہ ان کے ساتھ رہے گا۔
خبر کا کوڈ : 496285
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش