0
Monday 9 Nov 2015 17:51

چین کی افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کیلئے میزبانی کی پیشکش

چین کی افغان حکومت اور طالبان کے مابین مذاکرات کیلئے میزبانی کی پیشکش
اسلام ٹائمز۔ چین نے افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات کیلئے میزبانی کی پیش کش کردی، تاہم مذاکرات میں دونوں فریقین کے درمیان چین کے مصالحتی کردار کو مسترد کردیا ہے۔ چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ڈینگ شی چن نے اسلام آباد سے کابل روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کے سیاسی عمل میں طالبان اہم قوت ہیں، چین نے پہلے بھی افغان امن عمل میں سہولت کار کا کردار ادا کیا اگر دونوں فریقین آمادہ ہوجائیں تو چین افغانستان کے امن و استحکام کیلیے ایک بار پھر مذاکرات میں بطور سہولت کار کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔ اور مذاکرات کیلیے مناسب وینیو بھی فراہم کر سکتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ چین مری میں ہونے والے مذاکراتی عمل کی بحالی چاہتا ہے، ہم افغانستان میں استحکام کیلئے پاکستان کے کردار کے حامی ہیں، افغان لیڈرشپ اور پاکستانی حکام امن عمل کی بحالی سے متعلق پرامید ہیں، مثبت سوچ اور مشترکہ کوششوں کے نتیجے میں ہم اپنا ہدف حاصل کرسکتے ہیں، پاکستان اور افغانستان کے درمیان تلخیاں دور کرنے کا واحد راستہ مذاکرت ہیں، دونوں پڑوسی ممالک مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر بات چیت کے ذریعے غلط فہمیاں دور کرسکتے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 496630
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش