0
Tuesday 10 Nov 2015 18:28

میانمار کے عام انتخابات میں آنگ سان سوچی کی جماعت کو واضح اکثریت حاصل

میانمار کے عام انتخابات میں آنگ سان سوچی کی جماعت کو واضح اکثریت حاصل
اسلام ٹائمز۔ میانمار میں عام انتخابات کی ووٹنگ کے بعد حکومتی جماعت کو شکست کا سامنا ہے جب کہ جمہوریت پسند آنگ سان سوچی کی اپوزیشن جماعت کو ابتدائی نتائج میں واضح اکثریت حاصل ہوگئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق میانمار کی حکمراں جماعت، یونین سالڈیریٹی اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے سربراہ ٹائے اوو نے ایک انٹرویو میں اپنی شکست تسلیم کرلی ہے اور گزشتہ 25 برس میں میانمار میں ہونے والے یہ تیسرے عام انتخابات تھے جس میں مختلف حلقوں کے نتائج آنا شروع ہوئے تو نیشنل لیگ آف ڈیموکریسی کی سربراہ آنگ سان سوچی کو اکثریت حاصل ہو رہی ہے اور نتائج سے یہ بات واضح ہو رہی ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں بڑی اکثریت حاصل کرلیں گی۔ ابتدائی نتائج کے مطابق 330 کے ایوان میں اپوزیشن جماعت نے اعلان کردہ نتائج کی 54 میں سے 49 سیٹیں حاصل کرلی ہیں۔ نتائج کے بعد نوبل انعام یافتہ آنگ سان سوچی نے اپنی جماعت کی فتح پر عوام سے خوشی کا اظہار کیا جب کہ این ایل ڈی کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت کو نہ چاہتے ہوئے بھی نتائج قبول کرنا ہوں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آنگ سان سوچی کی جماعت کا دعوی ہے کہ ان کی جماعت 70 فیصد پارلیمانی نشستیں جیت چکی ہے اور اس طرح 1960 کے عشرے کے بعد سے اب تک ملک میں پہلی منتخب جمہوری حکومت قائم ہونے کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 496850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش