0
Thursday 12 Nov 2015 22:24

نظریہ ولایت فقیہہ اسلامی حکومت کے قیام کا نظام ہے، عقیل الغروی

نظریہ ولایت فقیہہ اسلامی حکومت کے قیام کا نظام ہے، عقیل الغروی
اسلام ٹائمز۔ علما نفرت نہیں، محبت اور انقلاب کا درس دیتے ہیں، نفرتیں پیدا کرنیوالے مقررین دین سے مخلص نہیں، استعماری ایجنٹ ہیں، معاشرے میں محبتیں بانٹنے کی ضرورت ہے۔ یہ بات ممتاز عالم دین اور خطیب آیت اللہ عقیل الغروی نے لاہور میں جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن لاہور ڈویژن کے عہدیداروں سے ملاقات کے دوران کہی۔ ڈویژنل صدر جے ایس او فخر عباس بٹر کی قیادت میں ملاقات کرنیوالوں میں سہیل عباس بابر اور شیعہ علما کونسل کے رہنما مولانا نذر عباس ساجدی بھی شامل تھے۔ فخر عباس بٹر نے جے ایس او کی قومی خدمات کے حوالے سے کارکردگی پر بریفنگ دی، جسے آیت اللہ عقیل الغروی نے سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوان کسی بھی قوم کا سرمایہ اور مستقبل کی قیادت ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جے ایس او کا علما کی قیادت اور علامہ ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں پاکستان کے تعلیمی اداروں میں کردار قابل تعریف ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ تقوی ٰ اور پرہیز گاری کے ساتھ طلبا کو اپنی تعلیم پر بھی توجہ دینی چاہئے اور علما سے دین سیکھنے کیلئے قریبی تعلق رکھیں۔ آیت اللہ عقیل الغروی نے کہا کہ نظریہ ولایت فقیہہ اسلامی حکومت کے قیام کا نظام ہے، جس نے استعماری قوتوں کی نیندیں حرام کر دی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ جے ایس او کو معاشرتی بگاڑ پیدا کرنیوالی منفی سرگرمیوں کے خلاف جہاد کرنا چاہیے۔
خبر کا کوڈ : 497417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش