0
Friday 13 Nov 2015 20:51

مغوی انجینئرز کی عدم بازیابی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شاہد حسین

مغوی انجینئرز کی عدم بازیابی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، شاہد حسین
اسلام ٹائمز۔ معروف سماجی و سیاسی ورکر بلدیاتی امیدوار مجینی محلہ ڈومیال گلگت شاہد حسین ساحلؔ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ مغوی انجینئرز کی عدم بازیابی حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ایک ہفتہ سے زیادہ کا وقت گزر گیا صوبائی حکومت دیامر جرگہ کے سامنے فریاد کے علاوہ کچھ نہ کر سکی حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ناکامی اور بے بسی سے محسوس ہو رہا ہے کہ دیامر میں حکومت نہیں کسی اور کی رٹ قام ہے۔ مسلم لیگ نواز کی صوبائی حکومت اپنی ناکامی کو تسلیم کرتے ہوئے فوراً مستعفی ہو جائے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت عوام کو ریلیف اور تحفظ فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، سب اچھا کی تلاوت کرنے والے حکمرانوں کو احساس نہیں ہے کہ عوام آٹا پانی بجلی اور انصاف کیلئے ترس رہے ہیں حکومت اپنا قبلہ درست کرے ورنہ سخت عوامی مخالفت کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے۔ حکومت ایس سی او کے اغوا شدہ انجینئرز کی بازیابی کیلئے رہائشی طاقت کو استعمال کرنے کے اقدامات کریں۔
خبر کا کوڈ : 497575
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش