0
Friday 27 Nov 2015 21:30

حکومت نے 24 گھنٹوں میں زائرین کا مسئلہ حل نہ کیا تو پیدل بارڈر کی جانب مارچ کرینگے، علامہ اسدی

حکومت نے 24 گھنٹوں میں زائرین کا مسئلہ حل نہ کیا تو پیدل بارڈر کی جانب مارچ کرینگے، علامہ اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے کوئٹہ میں ہزاروں زائرین کو درپیش مشکلات پر لاہور میں ہونیوالے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان حکومت زائرین امام حسین کو فوری کوئٹہ سے روانہ کرے، این او سی کے نام پر ہزاروں زائرین اب تک بے یار و مددگار کوئٹہ میں محصور ہیں، وفاق اور بلوچستان کے موجودہ حکمران اگر عوام کو تحفظ اور عوامی مسائل حل نہیں کر سکتے تو ان کو حکمرانی کا کوئی حق نہیں، شرپسند اور دہشتگرد اب بھی بلوچستان میں آزاد ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں شرپسندوں اور وطن دشمنوں کیخلاف کارروائی کی بجائے پرامن شہریوں کی نقل و حمل پر پابندی حکمرانوں کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے، زائرین کی حفاظت کرنے میں بلوچستان حکومت ناکامی کا اعتراف کرے، ہمارے رضا کار ان کو باڈر کراس کرنے کی ذمہ داری لینے کو تیار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت امن و امان اور عوام کی جان و مال کے تحفظ میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، عوام کو دہشتگردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا ہے، زائرین امام حسین ہزاروں کی تعداد میں گزشتہ کئی دنوں سے کوئٹہ میں محصور ہیں، خواتین ،بچے، بزرگ جوان سڑکوں پر رات بسر کر رہے ہیں، اگر حالات ایسے رہے تو ہم پیدل مارچ پر مجبور ہونگے۔ علامہ اسدی نے کہا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ بلوچستان میں محصور زائرین مسائل حل کرنے میں سنجیدہ نہیں، کسی بھی قسم کے ناخوشگوار واقعے کے ذمہ دار وفاق اور بلوچستان کے حکمران ہونگے، اگر چوبیس گھنٹوں کے اندر زائرین کے مسائل حل نہ ہوئے تو زائرین باڈر کی جانب پیدل لانگ مارچ پر مجبور ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 500856
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش