0
Saturday 28 Nov 2015 11:36

کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات کالعدم حزب التحریر کراچی کا امیر گرفتار

کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات کالعدم حزب التحریر کراچی کا امیر گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل مینیجر کے عہدے پر تعینات کالعدم تنظیم حزب التحریر کے امیر سمیت 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ عثمان باجوہ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے شہر کے مختلف علاقوں گلشن اقبال، گلستان جوہر اور عید گاہ میں کارروائی کرکے ایک دہشت گرد سمیت 2 ٹارگٹ کلرز کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کے مطابق گلشن اقبال میں کارروائی کرکے کالعدم تنظیم حزب التحریر کراچی کے امیر سہام قمر کو گرفتار کیا گیا جو کے الیکٹرک میں ڈپٹی جنرل منیجر کےعہدے پر فائر ہے، ملزم سہام ریاست کے خلاف سازشوں میں ملوث ہے، اور کراچی کے پوش علاقوں میں اپنی تنظیم کا پرچار کرتا ہے، جبکہ اس کے قبضے سے اسلحہ اور مذہبی مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ عثمان باجوہ کے مطابق ملزم 3 سال سے کے الیکٹرک میں تعینات ہے۔

ایس ایس پی نے بتایا کہ عید گاہ اور گلستان جوہر میں کارروائیوں کے دوران 2 ٹارگٹ کلرز کو بھی گرفتار کیا گیا، جن کے قبضے سے اسلحہ برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی عثمان باجوہ کے مطابق عید گاہ سے ملزم عثمان غنی عرف گٹکا کو گرفتار کیا گیا، جس نے 3 افراد کے قتل کا اعتراف کیا ہے، جبکہ گلستان جوہر میں کارروائی کے دوران منیر احمد گوپانگ کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے 2014ء میں اہلسنت و الجماعت کے جلوس میں فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کیا تھا، جبکہ اس کا تعلق بھی کالعدم تنظیم سے ہے۔
خبر کا کوڈ : 500960
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش