0
Wednesday 2 Dec 2015 18:43

ڈی آئی خان پولیس کی ماہ نومبر میں کارکردگی، 23 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، 82 گرفتار

ڈی آئی خان پولیس کی ماہ نومبر میں کارکردگی، 23 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشنز، 82 گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ اسماعیل خان ملک ربنواز خان نے ماہ نومبر میں ڈیرہ پولیس کی کارکردگی سے متعلق میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دی۔ ڈی پی او نے بتایا کہ گزشتہ ماہ ڈیرہ پولیس نے ضلع بھر میں جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کیخلاف 23 سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن کئے۔ ان آپریشنز کے دوران 82 مجرمان اشتہاری سمیت 76 مشکوک افراد گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے پانچ کلاشنکوف، سات رائفلز، سترہ بندوق، اٹھارہ پستول، 614 کارتوس اور ڈیڑھ من سے زائد منشیات برآمد کی، جبکہ 2864 گھر اور 387 ہوٹلز کو چیک کرکے سکیورٹی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف 78 مقدمات درج کئے گئے۔ ضلع بھر میں 227 مقامات پر SNAP چیکنگ کے ذریعے 99 مشکوک افراد کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 3 کلاشنکوف، 2 رائفلز، 8 بندوق، 22 پستول، 361 کارتوس اور 1 چاقو برآمد کئے۔ ضلع بھر میں 1779 تعلیمی اداروں کی سکیورٹی کا جائزہ لیکر 5 کیخلاف ناقص سیکورٹی ہونے پر مقدمات درج ہوئے۔ 1958 حساس مقامات و بس اڈہ جات، ماہ نومبرکے دوران چیک کئے گئے، سکیورٹی انتظامات نہ ہونے کی وجہ سے 41 مقدمات درج کئے گئے، جبکہ لاؤڈ سپیکر کے غلط استعمال پر 4 مقدمات درج کئے گئے۔ ٹریفک پولیس نے ماہ نومبر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر 7245 چالان کرکے 20,79,000 روپے جرمانہ کی رقم سرکاری خزانہ میں جمع کرائی۔
خبر کا کوڈ : 502109
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش