0
Saturday 5 Dec 2015 12:23

کیلیفورنیا حملہ، وزیراعظم کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، ترجمان وزیراعظم ہاوس

کیلیفورنیا حملہ، وزیراعظم کو کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا، ترجمان وزیراعظم ہاوس
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان نے لندن میں وزیراعظم کی کسی امریکی نمائندے سے ملاقات اور نمائندے کی جانب سے کیلیفورنیا حملے کی ملزم تاشفین ملک کے لال مسجد سے روابط کے ثبوت دیئے جانے کی تردید کردی ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے گئے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی لندن میں کسی امریکی نمائندے سے ملاقات نہیں ہوئی اور اس حوالے سے میڈیا پر چلنے والی خبریں سراسر غلط اور بےبنیاد ہیں۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ایک سینیئر امریکی نمائندے نے ملاقات کی اور انھیں امریکی صدر براک اوباما کا پیغام پہنچایا۔ رپورٹ کے مطابق امریکی نمائندے نے وزیراعظم کو کیلیفورنیا واقعے میں ملوث تاشفین ملک کے اسلام آباد میں قائم لال مسجد کے خطیب مولانا عبدالعزیز سے روابط کے ثبوت فراہم کیے اور بتایا کہ ملزمہ تاشفین کے گھر کی تلاشی کے دوران ان کی مولانا عبدالعزیز کے ہمراہ لی گئی تصاویر بھی برآمد کی گئیں۔ یہ بھی کہا گیا کہ مذکورہ نمائندے نے وزیراعظم کو تاشفین ملک کی مولانا عبدالعزیز کے ساتھ تصاویر بھی دکھائیں۔ میڈیا رپورٹس میں یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف نے امریکی نمائندے سے ملاقات کے لیے ہی اپنی پاکستان روانگی موخر کی اور امریکی نمائندے سے ملاقات کے بعد وہ لندن میں موجود اپنے بھائی وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے بھی ملے۔ دوسری جانب آج وزیراعظم ہاؤس سے جاری کیے بیان کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 30 نومبر تک مالٹا اور فرانس کا سرکاری دورہ کیا جبکہ یکم سے 4 دسمبر تک وہ لندن میں اہل خانہ کے ہمراہ موجود رہے اور اب وطن واپس پہنچ چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 502673
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش