0
Sunday 6 Dec 2015 20:26

قراقرم یونیورسٹی میں دانستہ طور پر یوم حسین ؑ کو متنازعہ بنایا جارہا ہے، الیاس صدیقی

قراقرم یونیورسٹی میں دانستہ طور پر یوم حسین ؑ کو متنازعہ بنایا جارہا ہے، الیاس صدیقی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین گلگت بلتستان کے ترجمان محمد الیاس صدیقی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ قراقرم یونیورسٹی کے طلباء کے گھروں میں پولیس چھاپے قابل مذمت ہے، قراقرم یونیورسٹی میں دانستہ طور پر یوم حسین ؑ کو متنازعہ بنایا جارہا ہے تاکہ مستقبل میں ایسے پروگرامات پر پابندی کیلئے جواز تلاش کیا جاسکے۔ پرامن ماحول کو خراب کرنے کی تمام تر ذمہ داری یونیورسٹی انتظامیہ کی ہے جبکہ حکومت ذمہ داروں کو تحفظ فراہم کرکے طلباء کو ہراسان کررہی ہے۔  الیاس صدیقی کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت اقتدار کے گھمنڈ میں تمام حدود کو پھلانگ رہی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ حکومت کی آشیرباد سے یوم حسین ؑ کو متنازعہ بناکر تکفیری گروہوں کی خوشنودی چاہتی ہے جو کہ علاقے کے امن کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت دہشت گردوں کے دباؤ میں امن پسندوں کے خلاف انتقامی کاروائیاں انجام دے رہی ہے جبکہ سکیورٹی فورسز پر حملے کرنے والے اور سرکاری ملازمین کو اغواء کرنے والوں کے خلاف کسی کاروائی سے گھبرا رہی ہے۔ گلگت بلتستان میں دہشت گرد آزاد اور امن پسند حکومتی انتقام کے نشانے پر ہیں۔ محسن انسانیت حضرت امام حسینؑ کے نام پر جامعہ قراقرم میں یوم حسینؑ منانے والوں پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت گرفتاریاں اور ملازمین کو اغوا کرنے والے دہشت گردوں سے مذاکر ت، حکومت کے اس رویے سے ثابت ہوتا ہے کہ ان کے کیا عزائم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی یکطرفہ روش سے علاقہ بھر میں تشویش کی لہر دوڑی ہے اور اگر حکومت نے اپنی روش نہ بدلی تو حکومت ہٹاؤ مہم چلانے پر مجبور ہونگے۔
خبر کا کوڈ : 503075
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش