0
Wednesday 23 Dec 2015 16:06

ڈی آئی خان، جشن عید میلاد النبی (ص) کی تیاریاں عروج پر، گلیاں و بازار سج گئے

ڈی آئی خان، جشن عید میلاد النبی (ص) کی تیاریاں عروج پر، گلیاں و بازار سج گئے
اسلام ٹائمز۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں عید میلاد النبی (ص) انتہائی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا جاتا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں میلاد کے متعدد جلوس برآمد ہوتے ہیں۔ میلاد کا مرکزی جلوس ٹاؤن ہال سے برآمد ہوکر حق نواز پارک میں اختتام پذیر ہوتا ہے، جبکہ دوسرا جلوس توپانوالہ چوک سے برآمد ہوکر میدان حافظ جمال پر اختتام پذیر ہوگا۔ شہر بھر میں عیدمیلاد النبی (ص) کے حوالے سے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ شہر کی مساجد، عمارات، گلیوں اور بازاروں کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ہے۔ میلاد کے جلوس میں شرکت کیلئے جانوروں کو بھی خصوصی طور پر سجایا جارہا ہے۔ جن میں اونٹ قابل ذکر ہیں۔ مساجد میں نعت خوانی کے مقابلے شروع ہیں، اور گھروں میں درود و سلام کی محافل کا انعقاد جاری ہے۔ تاجروں نے مٹھائیوں اور پھولوں و پھلوں کے خصوصی سٹالز لگائے ہوئے ہیں، جن پر عوام کا رش قابل دید ہے۔ عیدمیلاد النبی (ص) کے موقع پر انتظامیہ کی جانب سے سکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں، اور ساڑھے تین ہزار سے زائد پولیس اہلکارفرائض کی انجام دہی کیلئے تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 507302
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش