0
Saturday 26 Dec 2015 18:49

سیاسی جمہوری قوتوں کا الجھنا نیک شگون نہیں، اصغر خان اچکزئی

سیاسی جمہوری قوتوں کا الجھنا نیک شگون نہیں، اصغر خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ عوامی نیشنل پارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ وفاق کا چھوٹے صوبوں کیساتھ متعصبانہ رویہ ماضی میں چھوٹی قومیتوں کیساتھ رواء رکھے گئے طرز عمل کا عکس ہے۔ سندھ میں اختیارات کے تعین اور طریقہ کار پر اتفاق نہ ہونے سے جمہوری نظام کمزور پڑنے اور اسکے مقابلے میں غیر جمہوری قوتیں اس سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ غیر جمہوری قوتیں‌ اٹھارویں ترمیم رول بیک کرنے کیلئے نت نئے طریقوں سے سازشوں میں مصروف ہیں۔ سیاسی جمہوری قوتوں کا آپس میں الجھنا کسی طور پر بھی جمہوری نظام کیلئے نیک شگون نہیں۔ آج سندھ اسمبلی کی قرارداد کو یکسر نظرانداز کرنے یا پھر پشتونخوا اور بلوچستان اسمبلیوں کے رائے کو اہمیت نہ دینے سے ملک میں عدم اعتماد کی فضاء سے بالادست اور زور آور قوتوں کو فائدہ پہنچے گا۔ جب تک چھوٹی قومیتوں اور وحدتوں کو ملکی معاملات میں شراکت داری، وسائل پر اختیار، انکے آئینی، سیاسی حقوق کو احترام کی نظر سے نہیں دیکھا جائیگا تو یہ اس ملک اور آباد قومتیوں کیلئے کسی بھی طرح سودمند اور فائدہ مند نہیں رہیگا۔
خبر کا کوڈ : 508164
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش