0
Tuesday 29 Dec 2015 17:41

پوٹن نے 3 ماہ میں بہت کم لاگت کیساتھ شام میں جنگی اہداف حاصل کر لئے، امریکی اعتراف

پوٹن نے 3 ماہ میں بہت کم لاگت کیساتھ شام میں جنگی اہداف حاصل کر لئے، امریکی اعتراف
اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت نے تسلیم کیا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے تین ماہ کے دوران کم لاگت کے ساتھ شام میں ایسے جنگی اہداف حاصل کر لئے ہیں کہ وہ کئی برس تک اس شورش زدہ ملک میں ماسکو کی عسکری مہم جاری رکھ سکتے ہیں۔ شام میں روسی فوجی کارروائی تین ماہ سے جاری ہے۔ روسی حکومت کے مطابق اس مہم کا مقصد شام میں دہشتگرد تنظیموں، بالخصوص داعش کو کمزور کرنا ہے، تاہم مغربی ممالک کا کہنا ہے کہ روس اس فوجی مہم کے ذریعے اپنے حلیف شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کو مضبوط کرنا چاہتا ہے اور اس کی فضائی بمباری کا ہدف شام کے وہ باغی ہیں، جو اسد حکومت کا خاتمہ چاہتے ہیں۔ تاہم امریکی اہل کاروں نے اس بات کا اعتراف کر لیا ہے کہ روس جو عسکری اہداف شام میں حاصل کرنا چاہتا تھا، وہ ان کے حصول میں کامیاب ہوگیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک سینیئر امریکی حکومتی اہل کار نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا "یہ کہنا درست ہوگا کہ اسد حکومت روسی فوجی امداد کے بعد پہلے سے طاقتور ہوچکی ہے اور روس کو اس مہم کے لئے کوئی بڑا خرچہ نہیں اٹھانا پڑا۔ یہ تجزیہ ایک ایسے وقت سامنے آیا ہے جب امریکی حکومت اور صدر باراک اوباما عوامی سطح پر کہہ چکے ہیں کہ شام میں روسی مہم ناکامی کا شکار ہو رہی ہے۔ امریکی حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ اگر روس اس مہم کو زیادہ عرصے جاری رکھے گا، تو اس کو شدید نقصانات اٹھانا پڑیں گے۔ بہت سے تجزیہ کار اس بات پر متفق ہیں کہ تیس ستمبر سے جاری مہم کے دوران روس کو بہت کم جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق صدر اسد کے مخالفین کمزور پڑ چکے ہیں اور روس اور ایران کے حامی بہت سے علاقوں کا کنٹرول سنبھال چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 508909
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش