0
Sunday 3 Jan 2016 18:50

سیرت النبی ہمارے لئے تقلید کا بہترین نمونہ ہے، علامہ راغب نعیمی

سیرت النبی ہمارے لئے تقلید کا بہترین نمونہ ہے، علامہ راغب نعیمی
اسلام ٹائمز۔ معروف مذہبی اسکالر و ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ علامہ ڈاکٹر محمد راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ صداقت، امانت، وعدے کی پاسداری، عدل و انصاف کی فراہمی اور مظلوم کا ساتھ دینا سیرت النبی ؐکے نمایاں پہلو ہیں، مسلم قوم کے زوال کی بنیادی وجہ تعلیمات نبوی ؐ سے انحراف ہے، مسلمان گنبدِخضریٰ سے تعلق مضبوط بنائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں جامعہ نعیمیہ میں بزم نعیمیہ میں منعقدہ چھٹی سالانہ محفل سرور کونین ؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ محفل میلاد سے خطاب کرتے ہوئے علامہ راغب نعیمی نے مزید کہا کہ محبت رسول ؐ تقاضا ہے کہ مسلمان رسول اللہ کی تعلیمات کو اپنی زندگیوں میں اپنائیں، آپؐ کی کامل اتباع ہی دنیا و آخرت میں کامبابی کی ضامن ہے، تعلیمات نبوی ؐپر عمل پیرا ہونے میں ہماری نجات اور کامیابی ہے۔ مولانا منور عثمانی نے کہا کہ مسلمانوں کا اتحاد محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ذریعے ہی ممکن ہے، سیرت النبی ہمارے لئے تقلید کا بہترین نمونہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ انسانیت کی کردار سازی کے ذریعے پیغمبر اسلام ﷺ نے انقلاب برپا کر دیا میلاد مصطفےٰ ﷺکا حقیقی مقصد ہی انسانیت کی کردار سازی ہے، آپؐ کی بعثت مبارکہ رب کریم کا سب سے بڑا انعام ہے اسی لئے آپ ﷺ کو رحمت دو عالم بنا کے بھیجا، آپ ﷺ نے انسانیت کو بندگی و اطاعت کا درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ فسادات میں بکھرے لوگوں کو ہمدردی، اخوت اور احساس کی لڑی میں پرو دیا، جوروجفا اور ظلم وستم ڈھانے والوں کو سلامتی کا ضامن بنا دیا۔ محفل سرورکونین ؐ کے اختتام پر ملکی وقوم کی سلامتی کے خصوصی دعا کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 509985
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش