0
Sunday 3 Jan 2016 20:04

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام آل سعود کیخلاف احتجاج

آئی ایس او پشاور ڈویژن کے زیر اہتمام آل سعود کیخلاف احتجاج
اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کی طرف سے آلِ سعود کی مجرمانہ بربریت کے خلاف پشاور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاج میں شرکت کرنے والوں نے شہید باقر النمر کی سعودی حکومت کے ہاتھوں مظلومانہ شہادت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان پشاور ڈویژن کے صدر حسین انجم نے کہا کہ ممتاز و معروف سعودی عالمِ دین شیخ محمد باقر النمر کو حق پسندی کی بنیاد پر بے دردی سے شہید کرنا قابلِ مذمت ہے۔ جبکہ شیخ محمد باقر النمر کا خونِ ناحق آلِ سعود کی بربادی کا سبب بنے گا۔ ہمیشہ سے آمر طاقتوں کے خلاف قیام کرنے والے طاغوت شکن لوگوں کو ایسی سزائیں دی جاتی رہی ہیں، بلخصوص مکتبِ تشیع کو یہ اعزاز حاصل رہا ہے کہ اس طرح کی تسلط پسند ڈکٹیٹر حکومتوں کے خلاف قیام کیا۔ شیخ نمر کا قصور صرف اتنا تھا کہ انہوں نے انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی، عوام کے برحق مطالبات کی پاداش میں ان کا سر قلم کیا جانا قابلِ تشویش ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا میں انسانی حقوق کا ڈھنڈورا پیٹنے والی تنظیموں سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس ظلم و بربریت کے خلاف آواز بلند کریں۔ شرکاء ریلی نے بھی شدید غم و غصے میں حکومتِ پاکستان کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ شیح نمر کی شہادت نئے بنائے گئے سعودی اتحاد کی پہلی دہشت گردی ہے جبکہ آگے بھی اس اتحاد سے ایسی ہی دہشت گردی کی توقعات کے پیش نظر حکومتِ پاکستان اس اتحاد پہ نظرِ ثانی کرے اور اس سعودی اتحاد سے ہمیشہ کے لئے کنارہ کشی اختیار کرے، اس کے ساتھ ساتھ شرکاء نے عالمی میڈیا کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ ممتاز عالمِ دین کو کہ جس نے انسانی حقوق کیلئے آواز بلند کی، القاعدہ کے دہشت گردوں کے صف میں لانے کی کوشش نہ کی جائے بلکہ سعودی دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کی جائے جو کہ گزشتہ چند برسوں سے قریبی ممالک میں جاری ہیں، جن میں یمن، شام اور بحرین سرِفہرست ہیں۔
خبر کا کوڈ : 510004
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش