0
Tuesday 5 Jan 2016 12:46

جماعت اسلامی کا یکم مارچ سے کرپشن فری پاکستان مہم چلانے کا اعلان

جماعت اسلامی کا یکم مارچ سے کرپشن فری پاکستان مہم چلانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں جماعت اسلامی مرکز منصورہ میں جماعت کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یکم مارچ سے ملک بھر میں "کرپشن فری پاکستان" مہم چلانے کا اعلان کیا ہے۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات کے لئے بھی جماعت اسلامی ملک بھر میں سڑکوں پر آئے گی۔ جماعت کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس کے بعد میڈیا کو بریفنگ میں امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ کرپشن کا نظام قطعی طور پر منظور نہیں، چور چوری نہیں روک سکتے۔ امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ موجودہ انتخابی نظام کے باعث کوئی عام آدمی پارلیمنٹ میں نہیں پہنچ سکتا، جماعت اسلامی اس نظام کے خلاف بھی بھرپور مہم چلائے گی۔ امیر جماعت اسلامی نے میڈیا کو بتایا کہ جماعت اسلامی نے 2016ء میں دس لاکھ نوجوانوں کو جماعت کے ساتھ جوڑنے اور پچاس لاکھ لوگوں تک اسلامی پاکستان خوشحال پاکستان کا پیغام پہچانے کا بھی فیصلہ کیا۔ واضح رہے کہ جماعت اسلامی نے قومی انتخابات سے پہلے ایک کروڑ لوگوں کو جماعت اسلامی سے ملانے کا اعلان کیا تھا لیکن اس اعلان کی روشنی میں جماعت اسلامی مطلوبہ ہدف کو حاصل نہیں کر سکی۔ اسی طرح کرپشن فری پاکستان کا نعرہ لگاتے ہوئے اپنے ایک بیان میں جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے یہ کہا تھا کہ کرپشن پاکستان کے لیے داعش سے بڑا خطرہ ہے۔
خبر کا کوڈ : 510398
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش