0
Monday 18 Jan 2016 00:31

وزیراعظم اور آرمی چیف پیر کو سعودی عرب اور ایران کے دورے پرروانہ ہوں گے، دفترخارجہ

وزیراعظم اور آرمی چیف پیر کو سعودی عرب اور ایران کے دورے پرروانہ ہوں گے، دفترخارجہ
اسلام ٹائمز۔ دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش ہے جب کہ وزیراعظم نواز شریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف اس حوالے سے آج سعودی عرب اور کل ایران کا دورہ کریں گے۔ ترجمان دفترخارجہ قاضی خلیل اللہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور آرمی چیف آج سعودی عرب اور کل ایران کے دورے پر روانہ ہوں گے جہاں ان کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا وفد بھی دورہ پر جائے گا۔ وزیراعظم سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز، سعودی وزیردفاع اور وزیرخارجہ سے ملاقات کریں گے جب کہ دورے کا مقصد پاکستان اور ایران کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو سعودی عرب اور ایران کے درمیان کشیدگی پر شدید تشویش ہے، وزیراعظم نواز شریف سعودی عرب اور ایران میں اختلافات کا پرامن حل چاہتے ہیں۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ پاکستان او آئی سی کے رکن ممالک میں برادرانہ تعلقات چاہتا ہے، دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کا خاتمہ مسلم امہ کے وسیع ترمفاد میں ہے۔ واضح رہے کہ وزیراعظم نوازشریف اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایران اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے دونوں ممالک کا مشترکہ دورہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 513158
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش