0
Sunday 24 Jan 2016 02:39

پرویز مشرف نے غازی عبدالرشید کیس میں مسقتل اسثنتا کی درخواست کردی

پرویز مشرف نے غازی عبدالرشید کیس میں مسقتل اسثنتا کی درخواست کردی
اسلام ٹائمز۔ سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل نے غازی عبد الرشید قتل کیس میں اپنے موکل کی مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر بحث مکمل کرلی ہے۔ اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج پرویز القادر میمن نے سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غازی عبد الرشید قتل کیس کی سماعت کی۔ ملزم پرویز مشرف کے وکیل ملک طاہر ایڈووکیٹ نے مستقل حاضری سے استثنی کی درخواست پر بحث مکمل کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ماتحت عدلیہ نے مستقل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی تھی، فیصلہ کے خلاف ہائی کورٹ گیا اور عدالت عالیہ نے ماتحت عدلیہ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، چار رکنی میڈیکل بورڈ نے مشرف کو آپریشن کے لیے بیرون ملک بھیجنے کی رائے دی۔ مشرف کے وکیل نے کہا کہ دو نومبر دو ہزار پندرہ کو چار ڈاکٹروں پر مشتمل تازہ میڈیکل بنایا گیا، میڈیکل بورڈ کی طرف سے جاری سرٹیفکیٹ عدالت میں پیش کر دیا گیا۔ ملزم کے وکیل نے کہا کہ مدعی مقدمہ کی طرف سے آج تک میڈیکل کو چیلنج نہیں کیا گیا۔ ان کا موکل پرویز مشرف کہیں بھی نہیں جاتا ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے، ضابطہ فوجداری کی دفعہ دو سو پانچ، تین سو تہتر اور پانچ سو چالیس اے کے تحت مستقل حاضری کی درخواست منظور کی جائے، لال مسجد کے وکلاء کی طرف سے دلائل کے لیے وقت مانگنے پر عدالت نے سماعت چھ فروری تک ملتوی کر دی۔
خبر کا کوڈ : 514703
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش